گورنر سندھ کی کراچی سے اسلام آباد آمد‘ جہاز میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

17 جولائی 2017

اسلام آباد (سجاد ترین، خبر نگار خصوصی) گورنر سندھ محمد زبیر کو ہوائی جہاز کے اندر گو نواز گو کے نعروں کا سا منا کر نا پڑ گیا اتوار کوگورنر سندھ محمد زبیر پی آئی اے کی معمول کی پرواز پی کے370 سے کراچی سےاسلام آباد آرہے تھے گورنر سندھ محمد زبیراکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ساتھ سفر کر رہے تھے گورنر سندھ محمد زبیر اپنی نشت سے کھڑے ہوئے اور واش روم جانے لگے تو جہاز میں سوار مسافروں نے ان کو دیکھتے ہی گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے گورنر سندھ محمد زبیر خاموشی سے واش روم گئے اور واپس آکر اپنی نشت پر بیٹھ گے مگر مسا فر نعر ے لگاتے رہے پھر جہاز کے عملہ نے ان کو خاموش کروایا جہاز میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ محمد زبیر پاناما کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے مشاورت کرنے اسلام آباد آئے ہیں۔