راول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی

17 جولائی 2017

راولپنڈی (این این آئی)راول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان واساعمرفاروق کے مطابق راول ڈیم کے پانی میں کسی قسم کا آرسینک مواد نہیں پایا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق راول ڈیم کا پانی پینے کےلئے مناسب ہے فشریز حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیاں آکسیجن کی کمی سے مر رہی ہیں۔اسلام آباد کے راول ڈیم میں مچھلیوں کے مرنے کے بعد ڈیم سے راولپنڈی شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی اس سے پہلے ڈیم کے پانی میں زہر ملائے جانے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرایا گیا تھا ¾ آرمی اہل کار وں نے بھی اس معاملے کا جائزہ لیا تھا۔