کھیلوں کے انعقاد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے: عامر اقبال

17 جولائی 2017

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماءچیف کوآرڈی نیٹر قومی حلقہ این اے 129عامر اقبال سندھو نے میلہ بابا منور شاہ پر بین الصوبائی کبڈی میچ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ،مسلم لیگی رہنماءچودھری چودھری عفان ارشد گجر بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہوں نے کبڈی میچ میں نمایاں کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے والے مشہور نیشنل کبڈروں شفیق چشتی ،منا جٹ ،اکمل ڈوگر ،کا سا قصائی ،بابر گجر،یاسر چیمہ ،راشد گجر ،ساجد گجر،مطلوب علی ،بابو ڈوگر ،بابر گجر،وقاص بٹ اور دیگر انٹرنیشنل کبڈروں میں نقد انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت مند کھیلوں کے انعقاد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔