ہر وقت رب سے رحم کی بھیک مانگنی چاہئے: علامہ اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد مجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے رب العزت سے رحم اور مغفرت کی دعا مانگنی چاہئے اور اپنا محاسبہ کرنا چاہئے بلکہ اپنی اصلاح کرلینی چاہئے۔ شریعت نے ہمیں جن کاموں سے روکا ہے وہ کام نہیں کرنے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرک بہت بڑا گناہ ہے اسکی معافی نہیں۔