جے آئی ٹی رپورٹ میں منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، کرپشن کا کہیں ذکر نہیں: افضل کھوکھر

17 جولائی 2017

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے ، عوام سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں سے واقف ہیں ،سیاسی اور عسکری قائدین عوام کے اتحاد سے تمام سازشوں کو خاک میں ملادیں گے ،وہ ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ افراتفری ،انتشار اور الزام تراشی کی سیاست ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری اور کرپشن کا کہیں ذکر نہیں۔ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔