لارڈ میئر کا رائے ونڈ کا ہنگامی دورہ
رائے ونڈ (نامہ نگار) لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے رائے ونڈ کا ہنگامی دورہ کیا ،انہوں نے مانگا روڈ پر 2کروڑ 82لاکھ روپے سے مکمل ہونے والے جدید جنرل بس ٹرمینل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ،فلائی اوور چوک میں تجاوزات اور ٹریفک کے بے ہنگم نظام پر حیرت کا اظہار کیا ، ڈسپوزل کی صورتحال دیکھ کر پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدائت کی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کا معیار چیک کیا اور مریضوں سے ہسپتال کی طرف سے ملنے والی سہولیات بارے پوچھا ،جناح آبادی میں نکاسئی آب کے انتظامات چیک کئے ،اس موقع پر چیئرمین میاں مبشر حسین ،داﺅد خاں اور ان کے جنرل کونسلراور اقبال ٹاﺅن کا عملہ بھی موجود تھا۔