جنرل ہسپتال ایوننگ آﺅٹ ڈور شفٹ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ‘ مفت کنسلٹنٹ کی سہولت
لاہور (پ ر) جنرل ہسپتال میں ایوننگ آﺅٹ ڈور شفٹ کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور بغیر کسی پرچی فیس کے مریضوں کو مفت کنسلٹنٹ کی سہولت کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ لاہور کے علاوہ گردوپیش کے شہروں قصور‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ اور ملحقہ شہروں سے مختلف امراض کے مریضوں کو آﺅٹ ڈور میں مفت علاج معالجے کی سہولتیں حاصل ہیں۔