مسجد اقصیٰ میںبھی فلسطینی محفوظ نہیں: محمدناصراقبال خان

17 جولائی 2017

لاہور(خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میںبھی فلسطینی محفوظ نہیں۔مسجد اقصیٰ میںاذان اورنماز پرغیرمعینہ مدت تک پابندی ناقابل برداشت ہے۔ کیا اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق صرف مسلمانوں پرہوتا ہے ۔مسلمانوں کے قبلہ اول کے تقدس جبکہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی پرعالمی ضمیرآوازکیوں نہیں اٹھاتا ۔مسلم حکمران اپنی مجرمانہ خاموشی اوربزدلی کا روزمحشر اللہ تعالیٰ کوکیاجواب دینگے۔