نورانی ختم نبوت کا مسئلہ حل کروا کر امر ہو گئے: پیر شان قادری

17 جولائی 2017

لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ پنجاب کے زیراہتمام مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کی چودھویں برسی کے موقع پر مرحوم کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکزی جماعت اہلسنت کے زیراہتمام جشن فتح ختم نبوت سیمینار مولانا عبدالغفار نوشاہی کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے پیر محمد شان علی قادری، علامہ پیر مولانا فاروق احمد ضیائی، حکیم محمد سرور نقشبندی، مولانا صاحبزادہ سردار رضا فاروقی نقشبندی اور حافظ عبدالرافع رضوی و دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی سچے عاشق رسول تھے۔ مولانا نورانی نے پارلیمنٹ سے منکرین ختم نبوت کو غیرمسلم اقلیت قرار دلوانے کی قرارداد پاس کروا کر آقا سے سچی محبت اور ان کی غلامی کا صحیح حق ادا کیا اور امر ہو گئے۔