پاکستان کی ترقی سے تحریک انصاف کو تکلیف ہو رہی ہے: محمود حسین کمبوہ

17 جولائی 2017

لاہور (خبر نگار) سینئر ممبر کوارڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمود کمبوہ نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ جس سے تحریک انصاف کو بڑی تکلیف ہے۔ پہلے دھرنا اور اب الزام تراشی کی سیاست شروع کردی ہے۔ یہ اصل میں حکومت کے خلاف نہیں بلکہ سی پیک جیسے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے بیرونی طاقت کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ نواز شریف عظیم لیڈر ہیں۔ پاکستان کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔