پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے: اعجازہاشمی
لاہو(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم پانامہ کیس میں ملزم ہیں،عدالت نے انہیں مجرم قرارنہیں دیا،صرف جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے جمہوری تسلسل کے دشمن ہیں جو جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ عجلت میں کئے گئے فیصلے ملکی مفاد میں نہیں ہوں گے۔