علاج بالغذا دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے: حکماء
لاہور (نیوزرپورٹر) طب مفرد اعضاء(علاج بالغذائ) اپنی افادیت کے پیش نظر دُنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاءحکیم غلام فرید میر،حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم حافظ محمد عمر، حکےم سےد عارف رحےم، حکےم محمد ابو بکر اور حکیم سردار چرن سنگھ آزاد نے دواخانہ باب الفضل پرانی انارکلی لاہور میں علاج بالغذاءکی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ شوگر، جوڑوں کا درد، ہیپا ٹائٹس تمام اقسام لقوہ، فالج، بلڈ پریشر موٹاپا اور دل کی بیماریوں پر تحقیقات کرنے کے بعد کامیاب علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔ اگر حکومت طب مفرد اعضاء(علاج بالغذائ) کے شعبہ کو سرکاری سر پرستی میں جاری رکھے تو امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔