نشتر ٹاﺅن زون کے افسران گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے وزیراعلیٰ، لارڈ میئر سے نوٹس کا مطالبہ

17 جولائی 2017

کاہنہ (نامہ نگار)نشتر ٹاﺅن زون کے دفاتر ویران کام ٹھپ افسران کے کمروں کو تالے چھوٹاعملہ بھی غائب گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے لگے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈپٹی میئروں کو اختیارت نہ دینے کی بنا پرٹاﺅن بند ہو کر رہ گئے ہیں۔کچھ آفسر آفس میں آتے ہیں اور چند منٹ بیٹھ کر مختلف بہانے بنا کر گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ عوام اپنے مسائل کے لئے نشتر ٹاﺅن جاتے ہے جہاں افسران کے کمروں میں تالے اور ماتحت عملہ بھی غائب ہوتا ہے اور پرائس کنٹرول کے ملازمین دفتروں سے حاضری کے بعد غائب ہو جاتے ہیں اورانہوں نے علاقہ میں رشوت خور ی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی لاہور لارڈمیئر سے اپیل کی ہے کہ نشتر ٹاﺅن زون میں تمام تعینات افسران کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔

a