وزیراعظم کی ہٹ دھرمی سے ملک کمزور اور انتشار کا شکار ہو گا: عزیزالرحمن چن، اشرف بھٹی

17 جولائی 2017

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی سے ملک اندرونی طور پر کمزور اور انتشار کا شکار ہو گا۔ منتخب وزیر اعظم کا راگ الاپنے والے پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجتے وقت خاموش کیوں تھے۔ جمہوریت کے استحکام کے لئے نواز شریف وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو جائیں۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کا پیسہ واپس یا اپنا استعفیٰ دیا۔ پاکستانیوں کا پیسہ ہڑپ کرنے والے پاکستان پر راج نہیں کر سکتے۔