کراچی سے پشاورجانے والی کوچ کوسکھر میں حادثہ10 مسافر زخمی

17 جولائی 2017

سکھر (نامہ نگار ) سکھر کے قریب کوچ الٹ گئی دس سے زائد مسافر زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سکھر شکار پوروڈ پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس سے زائد مسافر شدید و معمولی زخمی ہو گئے حا د ثے کی اطلاع ملنے پر اید ھی کے رضاکار ، پولیس اور علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
کوچ حادثہ