جمشید دستی نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا

17 جولائی 2017

مظفر گڑھ (نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی نے اپوزیشن کی قیادت سے روابط کا آغاز کر دیاہے۔ چیئرمین جمشید احمد دستی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد کے علاوہ مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے رابطہ کیااور موجودہ سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات عوامی راج پارٹی رانا امجد علی امجدایڈووکیٹ کیمطابق نواز حکومت کے خلاف بنائے جانے والے اپوزیشن اتحاد کے شانہ بشانہ ان کی جماعت کھڑی ہے۔ اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ پارٹی چیئر مین کی ہدایت پر مشاورت لے لئے آئندہ ہفتے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ جس میں نواز لیگ کی حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلائے جانے پر غوروخوض ہو گا۔
جمشید دستی/ رابطے