حیدرآباد پولیس سے مقابلہ 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

17 جولائی 2017

حیدرآباد(نامہ نگار)حیدرآباد کی جی او آر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جی او آر تھانے کی حدود میں ملزمان اور پولیس پارٹی کے درمیان مقابلے میں دو ڈاکو افتخار پرہیاڑ اور ذوالفقار پرہیاڑ زخمی ہوئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے علاج کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول‘ گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
حیدرآباد گرفتار