چالانوں سے تنگ ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش‘ کھمبے سے لٹک گیا

17 جولائی 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس کی جانب سے آئے روز کئے جانے والے چالانوں سے تنگ آ کر ہائی ایس ڈرائیور خود کشی کے لئے بجلی کے کھمبے سے لٹک گیا دیگر ڈرائیوروں نے بروقت کارروائی کرکے ڈرائویر کو کھمبے سے اتارا بعد ازاں ٹیوٹا ہائی ایس ویگن سٹی سروس اور جنرل بس سٹینڈ اونرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سٹی ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ خانیوال کے ہائی ایس ویگن ڈرائیور عبدالسلام نے آئے روز ٹریفک پولیس کی طرف سے مختلف بہانوں کے ذریعے بھاری چلانے کرنے پر گزشتہ روز احتجاجاً خود کشی کرنے کی کوشش کی اور خود کو اس کے ساتھ باندھ کر کھمبے سے لٹک گیا۔
ڈرائیور خود کش