الیکشن کمیشن بلوچستان نے پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کردیئے

17 جولائی 2017

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نعیم مجیدجعفر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ اسطرح کے الزامات ہر انتخابات کے بعد لگائے جاتے ہیں ہم نے اپنے ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائی ہے انہوں نے یہ بات اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاہم ہمیشہ کسی بھی دبائو کے بغیر کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے سیاسی جماعت کو حقیقت تسلیم کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنا چاہیے الیکشن کمیشن شفاف و غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد کرتی ہیں اور آئندبھی کرتے رہے گی پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن پر جو الزامات لگائے گئے ہم اس کو یکسر مسترد کرتے ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم ایمان دارانہ طورپر اپنی ذمہ داری پہلے بھی ادا کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گئے ہم نہ پہلے کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ ہی جھکیں گے فیصلہ عوام کرتے ہیں اور ہم عوام کے فیصلے کو نشر کرتے ہیں ۔
الیکشن کمیشن بلوچستان