این اے260،ضمنی الیکشن میں قطری کے منشی کا پیسہ استعمال ہوا،پیپلزپارٹی

17 جولائی 2017

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سینٹ میں ریلوے کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سابقہ وفاقی وزیر وسینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے کہاہے کہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں قطری شہزادے کے منشی کا پیسہ استعمال کیا گیا ہے اور تیس ہزار بوگس ووٹ ڈالے گئے ہم چیف الیکشن کمشنر آف پاکستا ن اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیںکہ این اے 260کے نتائج کا اعلان اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں جو بیلٹ پیپر استعمال کئے گئے اس کی تحقیقات نہیں ہوتی انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ ،پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار بلند خان جوگیزئی ،پارٹی کے مرکزی رہنما لالا یوسف اور دیگر پارٹی کے عہدیداروںکے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے اخبارات اور نجی ٹی وی میں ہمارے پارٹی اور ہمارا میڈیا ٹریل کیا جارہا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہمیں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا ہے ہم جلد ہی اپنے قبائلی عمائدین اور پارٹی کی قیادت سے مشور ے کے بعد کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں می روڈ بلاک کرینگے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جو تیس ہزار ووٹ ہمارے خلاف استعمال کئے گئے ہیں اسکے بارے میں تحقیقات کی جائے ہم پاکستانی ہے اور پاکستان کے اندر رہ کرسیاست کرینگے سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ یہ انکی آخری پریس کانفرنس ہے میں سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہا سیاست میں بھر پور حصہ لونگا امید ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اتوار کے روز این اے 260کے حلقے میں دھاندلی کے خلاف ہماری پارٹی کے کارکنوں نے جن میں آغا ناصر اور سو سے زیادہ کارکن شامل تھے ان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا او رانکو گرفتارکرکے سول لائن تھانے میں بند کیا گیا ہے کیا جمہوری معاشرے میں احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے سردار فتح محمد حسنی نے کہا ہمیں معلوم ہے قطری منشی نے اس انتخاب میں ہمارے خلاف بہت کام کیا اور پیسہ تقسیم کیا انہوں نے کہاہمارا احتجاج سڑکوں پر ہوگا روڈ بلاک کرینگے کیونکہ ہم لوگ محب وطن لوگ اور ہمار احتجا ج یہی تک ہوگاسردار فتح محمد حسنی نے کہااین اے 260کے ضمنی الیکشن میں جس طرح دھاندلی کی گئی ہے ۔ سردار فتح محمد حسنی نے کہاہے کہ این اے 260کے انتخابات کے موقع پر جو دھاندلی کی گئی ہے اسکے بارے میں بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔جے آئی ٹی بنائی جائے اسکا جو بھی فیصلہ ہوگا و ہ ہمیں قابل قبول ہوگا ۔
پیپلزپارٹی