عمران خان ایمان دار ، نڈر انسان قوم کو بھٹو مل گیا ‘مصطفی کھر

17 جولائی 2017

لاہور( این این آئی)سابق گورنر پنجاب و پی ٹی آئی کے رہنما مصطفی کھر نے کہا ہے کہ عمران خان کی صورت میں قوم کو بھٹو مل گیا ہے ،اگر پانامہ لیکس کاصحیح فیصلہ آگیا تو یقینا طاقتور اور کمزور برابر ہو جائیںگے،میاں نواز شریف نے کبھی بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا ۔ ایک جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ اس کے خلاف سازش ہو رہی ہے میری تجویز ہے کہ فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر سازش کے خدوخال اور سازش کرنے والوں کا بتایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی پر بننے پر مٹھائیاں بانٹنے والوں کو اس کی رپورٹ پر بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھالیکن اس سے پہلے ہی چور مچائے شور کے فارمولے پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ۔
کھر