حکومت اپنے خلاف سازش کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہے ‘ اعتزاز احسن

17 جولائی 2017

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے خلاف سازش کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہے اور پوری قوم اس سے آگاہ ہے ، اپوزیشن کی کوئی بھی جماعت جمہوری نظام کے خلاف نہیں بلکہ حکمران خود اس کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والے ثبوتوں کے حوالے سے روز نیا انکشاف سامنے ہو رہا ہے ۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت سازش کا واویلا کر کے دًھول اڑائی جارہی ہے لیکن قوم حکمرانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔ حکمران جماعت بتائے ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے لیکن یہ نہیں بتائیں گے کیونکہ ان کے پاس ا س کا کوئی جواب نہیں ۔
اعتزاز احسن