اتوار بازاروں میں بیشتر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 10روپے بڑھ جانے کے باوجود ٹماٹر اتوار بازاروں سے غائب
لاہور(خبرنگار) ملک میں جاری پانامہ بحران نے اتوار بازاروں کو بھی بری طرح متاثر کردیا۔ صوبائی وزراءسیکرٹری حضرات تو عرصہ سے اتوار بازاروں کو داغ مفارقت دے گئے ویسے بھی آجکل گرمی اور حبس بہت سخت ہے مگر وزراءاور سیکرٹریز کے بعد ضلعی اور ٹاﺅن انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور ان کے ماتحت افسران نے بھی اتوار بازاروں کو بوجھ سمجھنا اور وہاں جا کر معاملات کو بہتر کرنا چھوڑ دیا۔ اتوار بازاروں میں بیشتر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 10روپے بڑھ جانے کے باوجود ٹماٹر اتوار بازاروں سے غائب تھا، دکانداروں کا کہنا تھا کہ 40روپے قیمت مقرر کی گئی ہے50روپے میں منڈی سے مل رہا تھا کیسے تماٹر خسارے میں بیچ دیں۔ لیموں کی قیمت 100روپے مقرر کی گئی تھی مگر دھڑے سے 120روپے کلو بک رہا تھا دیگر سبزیوں میں آلو7روپے اضافہ سے43، پیاز ایک روپیہ اضافہ سے 20، بینگن 5روپے اضافہ سے 40، کھیرا فارمی 10روپے اضافہ سے 28، گھیا کدو 8روپے اضافہ سے 48، بند گوبھی2روپے اضافہ سے 20، گھیا توری 20روپے اضافہ سے 40، کریلے 5روپے اضافہ سے 45، پالک 7روپے اضافہ سے 15، ٹینڈے دیسی 10روپے اضافہ سے 50، میتھی5روپے اضافہ سے 60، بھنڈی 10روپے اضافہ سے60، گاجر چائنہ 5روپے اضافہ سے 28روپے کلو ہو گئی جبکہ مٹر 10روپے بھی سے 110، اروی10روپے کمی سے 40، ادرک چائنہ 5روپے کمی سے 130، لہسن برنائی20روپے کمی سے 100، لہسن چائنہ 10روپے کمی سے 125 روپے کلو ہو گئے پھلوں میں سیب سفید 5روپے اضافہ سے 85، سیب چائنہ 4روپے اضافہ سے 170، خوبانی موٹی 30روپے اضافہ سے 115، ناشپاتی چائنہ 6روپے اضافہ سے 146، آرم انور رٹول30روپے اضافہ سے 90، آم سندھڑی اول 15روپے اضافہ سے 90، دیسی آم 5روپے اضافہ سے 35، آم دوسہری اول 20روپے اضافہ سے 80، آم دوسہری 5روپے اضافہ سے60کھجور10روپے اضافہ سے 120، جامن 10روپے اضافہ سے 90روپے کلو ہو گئے جبکہ آڑو سپیشل 10روپے کمی سے 120، آڑو دوم 15روپے کمی سے 60، انگور کالا 15روپے کمی سے 125انگور سندر خانی 10روپے کمی سے 160آلو بخارہ دوم 10روپے کمی سے 80، اور لنگڑا آم 5روپے کمی سے 40روپے کلو ہو گیا۔