ماڈل ٹائون میں ایک شخص احتجاجاً بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے پول پر چڑھ گیا
لاہور( این این آئی) ماڈل ٹائون میں ایک شخص احتجاجاً بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے پول پر چڑھ گیا ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے تسلی دینے پر بحفاظت نیچے اتار لیا گیا، تحقیقات پر ذہنی معذور نکلا ۔ماڈل ٹائون کچہری کے قریب ایک شخص بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسے بحفاظت نیچے اتار لیاگیا جیسے بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
پول پر چڑھ گیا