بنگلہ دیش: رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ ختم‘ 4 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ ختم ہوگئی، پولیس نے آپریشن کیا تھا 4شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے، انہوں نے دھماکے کئے اور اہلکاروں پر فائرنگ کردی، شدت پسندوں کا تعلق کالعدم جماعۃ المجاہدین کے نئے گروپ سے ہے۔ اس گروپ پر جولائی میں کیفے میں حملہ کرنے کا الزام ہے جس میں غیر ملکیوں سمیت 18افراد مارے گئے تھے پولیس کے ترجمان میزان رحمان نے میڈیا کو بتایا گارمٹ ڈسٹرکٹ اشولیہ میں ایک عمارت کا گھیرائو کرلیا تو مڈبھیڑ ہوگئی انہوں نے 2ماہ قبل اپنے آپ کو فیکٹری ورکر ظاہر کرتے کرائے پر مکان لیا تھا جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔