لیبر ویلفیئر کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور قبضہ مافیا کے خلاف مزدوروں کااحتجاج‘ سڑک بلاک

17 جولائی 2017
لیبر ویلفیئر کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور قبضہ مافیا کے خلاف مزدوروں کااحتجاج‘ سڑک بلاک

لاہور (پ ر) گلزار ویلفیئر سوسائٹی محلقہ آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن ڈیفنس روڈ رائے ونڈ روڈ کے زیراہتمام گزشتہ روز سوئی گیس‘ صاف پانی کی فراہمی‘ چاردیواری اور قبضہ مافیا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں سینکڑوں کی تعداد میں محنت کش مردوخواتین نے شرکت کی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت انور گجر صدر فیڈریشن روبینہ جمیل‘ جنرل سیکرٹری فیڈریشن‘ رانا سلیم‘ کامران ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے احتجاجی جلوس میں قبضہ مافیا کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کالونی کے مختلف زون سے ہوتے ہوئے مین رائے ونڈ روڈ بھوبھتیاں چوک تک گئے اور سڑک کو بلاک کیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...