مسئلہ کشمیر کو بندوق سے حل نہیں کیا جاسکتا، امام شاہی جامع مسجد دہلی

17 جولائی 2017

نئی دہلی (این این آئی)دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ بندوق اور جنگی مہمات سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیاجاسکتا ہے اور کشمیر میں قیام امن کیلئے فوری اورموثر اقدامات ا ٹھانے کی ضرورت ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید احمد بخاری نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے نام ایک خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں جبکہ جنت نظیر کشمیرا ٓنسوئوں کی وادی بن چکی ہے۔ انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے سازگار ماحو ل قائم کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے میں تاخیر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کوخطرناک تباہی سے محفوظ رکھنے کیلئے دانائی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
امام شاہی مسجد