امریکہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک،13 زخمی

17 جولائی 2017

ہونو لولو (این این آئی) امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولو کی ایک بلندو بالا رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 31 منزلہ رہائشی عمارت مارکو پولو کی 26 ویں منزل پر آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے 28 ویں منزل تک پھیل گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی 20 فائر یونٹس اور 100 فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور کئی گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔
امریکہ آگ