کانگو : کشتی دریا میں ڈوب گئی‘ بچوں‘ خواتین سمیت27 ہلاک‘54 لاپتہ

17 جولائی 2017

کنشاسا(اے ایف پی) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے باعث 27افراد ہلاک اور 54لاپتہ ہوگئے مقامی انتظامیہ کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا اوورلوڈنگ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے بتایا جاتا ہے یہ افراد کسی مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے دریا عبورکرتے دوسرے علاقے میں جانا چاہتے تھے۔ مرنیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ صدر اور حکومتی عہدیداروں نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشتی