عرب اتحاد کی اسلحہ ڈپو پر بمباری،26جنگجوہلاک

17 جولائی 2017

صنعائ(این این آئی)عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ الدیمیا کے فوجی اڈے میں اسلحہ کے ڈپووں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 26 مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہاکہ فضائی بمباری کے بعددھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہورہے تھے۔یہ اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہاں ملیشیا کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوگئے ہیں۔اتحادی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے شمال مشرق میں واقع نہم میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی۔
عرب اتحاد / بمباری