لٹن روڈ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا سر پھوڑ دیا اور پھر شہری کو گرفتار بھی کرا دیا

17 جولائی 2017
لٹن روڈ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا سر پھوڑ دیا اور پھر شہری کو گرفتار بھی کرا دیا

لاہور (نامہ نگار) لٹن روڈ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا سر پھوڑ دیا اور پھر شہری کو گرفتار بھی کرا دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن شاہد کو معطل کر دیا اور ایس پی صدر ٹریفک سردار آصف سے واقعہ کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ لٹن روڈ چوبرجی کے قریب مزنگ کا رہائشی کامران موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے کامران کا چالان کر دیا جس پر کامران اور وارڈن میں تلخ کلامی ہو گئی۔ ٹریفک وارڈن نے کامران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر پر پتھر مار کر اس کا سر پھوڑ دیا جس کے بعد وارڈن نے الٹا پولیس کو بلا کر اس کو گرفتار کرا دیا۔ انہوں نے ایس پی صدر سردار آصف کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ کی انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کریں۔