ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ناکام رہیں گے: زبیر احمد

17 جولائی 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب ٹریڈرز ونگ کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے کہا ہے کہ الزام تراشی سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ناکام رہیں گے۔ روز نئے تماشے لگانے بند کئے جائیں۔ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر بے بنیاد الزامات لگانے‘ ٹانگیں کھینچنے کی لڑائی کوئی نہیں جیت سکے گا‘ سب ہاریں گے۔