زہریلا کھانا کھانے سے باپ اور 4 بچے بے ہوش

17 جولائی 2017
زہریلا کھانا کھانے سے باپ اور 4 بچے بے ہوش

فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ننگل ساہداں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد بے ہوش ہو گئے جن کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بروقت کارروائی کرکے انہیں بچا لیا۔ بے ہوش ہونے والوں میں ممتاز اور اس کے16 سالہ احسان‘ 18 سالہ علی رضا اور 12 سالہ بیٹی فوزیہ شامل ہے۔