سمن آباد: نومولود کی شاپر میں لپٹی نعش برآمد

17 جولائی 2017

لاہور (نامہ نگار) سمن آباد کے علاقے میں ایک دن کی نومولود بچی کی شاپر بیگ میں بند نعش ملی ہے۔ گراﺅنڈ کے قریب کوڑے کے ڈبے میں شاپر میں لپٹی نومولود کی نعش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے ایک دن کی نومولود بچی کو مردہ حالت میں لپیٹ کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔ پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔