سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کریگی‘ غوث علی شاہ

17 جولائی 2017

کراچی(عثمان اجمیری)سابق وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) سید غوث علی شاہ نے دوست محمد فیضی کے بیٹے کے ولیمے میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے سپریم کورٹ کو اس کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ایک عزت ہوتی ہے ایک دولت ہوتی ہے ۔نوازشریف نے دولت کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی جتنی بے عزتی ہوئی ہے اخلاقی طور پرا ن کو خود استعفیٰ دیدینا چاہیے۔ جہاں تک تحفے تحائف کے معاملات ہوتے ہیں اگر کوئی شخص سرکاری عہدے پر فائز ہے تو وہ سرکار کی ملکیت ہوتی ہے عہدے سے ہٹنے کے بعد اگر کوئی تحفہ لیتا ہے تو وہ اس کا ہوتاہے۔
غوث علی شاہ