سولجر بازار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

17 جولائی 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)سولجر بازار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا دونوں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ واقعہ اتوار کی صبح سولجر بازار میں خوجہ جماعت خانہ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دونوں ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے اس موقع پر آغاخان سیکیورٹی کے گارڈ صادق عرف بالا نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد گل لطیف خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈاکو عامر ولد گل زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے دونوں کے پاس سے دو ٹی ٹی پستولوں کے علاوہ ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو سولجر بازار ہی سے چوری ہوئی تھی۔
ڈاکو ہلاک