صوبہ بھر میں حادثات‘ 609 افراد زخمی ہو گئے

17 جولائی 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر ہونیوالے حادثات میں 609افراد شدید زخمی جبکہ 205افراد معمولی زخمی ہو گئے صوبائی درالحکومت130متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 49حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل822متاثرین میں638مرد اور184خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں124فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور464افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 234زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں561موٹر سائیکلز،91آٹو رکشے،64موٹر کاریں،39مسافربسیں،29ٹرک اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔