یوسف پلازہ سے منشیات فروش خاتون2ساتھیوں سمیت گرفتار

17 جولائی 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)یوسف پلازہ پولیس نے منشیات فروش خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ کورنگی سے سٹہ آرگنائزر کا کارندہ پکڑا گیا یوسف پلازہ پولیس کے مطابق ملزمہ سیما چوری چھپے ہیروئن فروخت کرتی تھی اسے اس کے دو ساتھیوں زین اور مصطفیٰ سمیت گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کورنگی پولیس نے سٹہ آرگنائزر فانو کے کارندے سلطان عرف ہوا کے بھائی عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس اور ہیروئن کے ٹوکن برآمد کرلئے۔
منشیات فروش خاتون گرفتار