رکشہ کو آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جھلس گئے

17 جولائی 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) راوی پل شاہدرہ کے قریب موٹرسائیکل رکشہ میں اچانک آگ لگ جانے سے رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد معمولی جھلس گئے۔ ریسکیو کے عملے نے جدوجہد کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ متعدد مسافروں نے چھلانگیں لگاکر خود کو بچا لیا۔