2 گھروں میں آگ لگنے سے لاکھوںکا نقصان
لاہور ( سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا معلوم ہو اہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں فیاض کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے سے گھر میں موجود ہزار وں روپے مالیت کا سامان جل گیااطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا جبکہ تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں فرقان کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود قیمتی سامان جل گیا جبکہ تھانہ سندر کے علاقہ میں جمیل کے گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا ۔