مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 13 مشکوک افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 13 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے گسٹ ہاﺅسز‘ فیکٹریوں‘ ہوٹلز‘ سرائے پر بھی چیکنگ کی اور شہریوں کے بائیو میٹرک مشینوں سے کوائف چیک کئے۔ پولیس نے حساس مقامات پر واقع گرجاگھروں‘ امام بارگاہوں‘ درباروں اور مساجد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔