ناکے پر پولیس کے روکنے پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دونوں افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار

17 جولائی 2017

لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں ناکے پر پولیس کے روکنے پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دونوں افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ داروغہ والا چوک میں پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا۔ پولیس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر دونوں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرنا شروع کر دی اور فرار ہونے لگے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ کرکے اگلے چوک پر دونوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کرنا چاہتی جبکہ شبہ ہے کہ انہیں پولیس مقابلے میں پار کر دیا جائے گا۔