راولپنڈی،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کانسٹیبل قتل
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتول اہلکار کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے بتایا کہ اتوار کو ریلوے پولیس کا کانسٹیبل محمد صدیق ریلوے سٹیشن پراپنی ڈیوٹی کے بعد واپس گھر آ رہا تھاجب وہ اپنے گھر کے قریب ہی تھا تو دھاک لگائے بیٹھے مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی مقتول پولیس اہلکار کو سات گولیاں لگیں جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ایس ایچ او احسن کیانی نے بتایا کہ ملزمان نامعلوم تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے مزید تفتیش کر رہے ہیں نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
کانسٹیبل قتل