جھگڑوں میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی

17 جولائی 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا‘ فیروزوالا‘ مریدکے اور شاہدرہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو عورتوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن میں نصیب احمد‘ رضیہ بی بی‘ اشرف اور اسلم وغیرہ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس ضمن میں اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔