پولیس کے چھاپے، 17 جواری گرفتار

17 جولائی 2017

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) مغلپورہ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9 جواریوں کو گرفتار کر کے ہزاروں روپے اور موبائل فون برآمد کر لئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مغلپورہ پولیس نے درس بڑے میاں کے قریب ایک گھر میں چھاپہ مار کر 9 جواریوں جنید‘ شاداب‘ عرفان اور عابد وغیرہ کو گرفتار کرکے 23 ہزار روپے اور موبائل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے۔ دریں اثناء شاہدرہ اور تھانہ سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر آٹھ قماربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داﺅ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔