نامعلوم افراد کی کار سوار پر فائرنگ، معجزانہ محفوظ، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

17 جولائی 2017

لاہور(نامہ نگار) بحریہ ٹاﺅن کا رہائشی رضا محمود شرقپور شریف میں اپنے عزیز کے گھر دعوت کے بعد کار پر واپس گھر آ رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ہیں واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے رضا محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔