نواز شریف کو زبردستی ہٹانے کی کوششوں میںشریک نہیں ہونگے،غلام احمد بلور

17 جولائی 2017

اسلام آباد (آن لائن اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ نواز شریف کو زبردستی اقتدار سے ہٹانے کی کوششوں میںشریک نہیں ہونگے تاہم عدالت کا ہر فیصلہ قبول ہوگا ۔ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ، صوبے میں عمران خان کا کوئی مدمقابل سیاستدان نہیں ہے ملک سے دہشتگردی سے خاتمے کیلئے ایران بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہونگے،کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی اور بربادی کا منصوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ سکینڈل کیس کا کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے کیونکہ اس میں وزیراعظم کا نام بھی شامل نہیں ہے۔
غلام احمد بلور