مرتضی بھٹو کے قتل میں آصف زرداری ملوث ہیں: غنویٰ بھٹو

17 جولائی 2017

مانچسٹر( عارف چودھری) پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما بھٹو کے ساتھی حاجی اشرف کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مقامی قیادت کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ میرے خاوند اور ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف زرداری ملوث ہیں۔ بھٹو کے اصلی وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو نا قابل تسخیر بنایا، اسی وجہ سے انہیں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ بھٹو کے قریبی ساتھی رانا اسلم نے کہا کہ مرتضیٰ کے قتل میں براہ راست آصف زرداری اور شعیب سڈل کا ہاتھ ہے۔گوہر الماس خان نے کہا میں مخالف پارٹی کا ہونے کے باوجود ذوالفقار علی بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی قربانیوں کو مانتا ہوں۔ تقریب سے غضنفر خالق، پامیار اشرف اور دیگر نے خطاب کیا۔