نوازشر یف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں: افتخار چودھری
لاہور (آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست نہیں، وہ اس وقت آئین کے آرٹیکل62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ہیں یا نہیں انکے بارے میں بھی فیصلہ آنیوالا ہے۔ نوازشریف خود کو کسی بھی صورت پانامہ جے آئی ٹی سے بچا نہیں سکتے، عہدے سے مستعفی ہونا ہوگا ورنہ نااہل ہوجائیں گے۔ میری بحالی میں جنرل اشفاق کیانی اور نوازشریف سمیت کسی کا کوئی کردار نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور شر یف خاندان کی کر پشن اور ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی تصدیق ہوچکی ہے اسلئے اب نوازشر یف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہیں۔