نااہلی نوشتہ دیوار، وزیراعظم استعفیٰ دیکر رہی سہی عزت بچا لیں: وکلاء رہنما

17 جولائی 2017

لاہور(آئی این پی) وکلاء قائدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیکر رہی سہی عزت بچا لینی چاہئے کیونکہ انکی نااہل نوشتہ دیوار ہے‘ (ن) لیگ سپریم کورٹ کے خلاف کسی بھی سازش سے باز رہے ورنہ وکلاء حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گے‘ شریف فیملی جے آئی ٹی میں اپنے ملکی غیر ملکی اثاثوں کی منی ٹریل ثابت نہیں کرسکی ہے عوامی عدالت بھی شریف فیملی کو مسترد کرچکی ہے ۔ جے آئی ٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے صدر رشید اے رضوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیکر رہی سہی عزت بچا لینی چاہئے ، پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں پانامہ کیس کے فیصلہ پر لگی ہوئی ہیں اور ہر دن حکمرانوں کیلئے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ سیکرٹری سپر یم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈال دینے چاہئیں وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے تو وکلا برادری ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کر دے گی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...